بھکر ،23 فروری (اے پی پی ):بھکر پنجاب پولیس آئی ٹی برانچ نے 2023 میں 150 سے زائد موبائل جنکی مالیت 35 لاکھ سے زائد بنتی ہے ریکور کر کے مالکان کے حوالے کر دیے۔ ڈی پی او بھکر محمد نوید کا کہناتھا کہ جو پنجاب پولیس آئی ٹی برانچ کتنے سافٹ وئرز کے تھرو عوام کی حفاظت کر رہی ہے فرنٹ ڈیسک میں کیمراز لگائے گئے پھر حوالات میں کیمرے لگائے گئے مین لابی میں کیمرے لگائے گئے تھانوں میں بھی ہم یہاں سے بیٹھ کے مانیٹر کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ میں جو ہم نے خود ایک سیف سٹی کے کیمراز لگائے ان کا مقصد یہ تھا کہ جتنے چوک پوائنٹس ہیں جہاں پر عام عوام کی رش ہوتی ہے تو ہم کیمرے کی مدد سے یہاں سے بیٹھ کے مانیٹر کرتے ہیں تقریبا 2 ہزار کیمرے ایسے ہیں جو ہماری عوام نے وہاں پر اپنے گھروں پر اپنی دکانوں پہ لگائے جس سے ہمیں ہیلپ ملتی ہے ۔
محمد نوید نے مزید بتایا کہ ایک ای گیجٹ ہمارا سافٹ وئر ہے جس کے زریعہ ہم نے 2023 میں تقریبا 150 موبائل ریکور کیے جن کی مالیت تقریبا 35 لاکھ روپے تھی مالکان کے حوالے کیےگئے ہیں ۔
آئی ٹی برانچ انچارج محمد رضوان نے آئی ٹی برانچ کے بارے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ای گیجٹ ایک سوفٹ ویئر ہے جب بھی کوئی بندہ موبائل سیل کے لیے اتا ہے تو اس میں اپنا ای ایم آئی کنٹری ڈالیں گے اور اس بندے کا شناختی کارڈ نمبر اور اس کی فوٹو تمام ریکارڈ دکاندار اپنے پاس مینٹین رکھے گا اگر وہ موبائل چوری کا ہوتا ہے تو ہمارے پاس نوٹیفکیشن وصول ہوتا ہے اگر موبائل کا مالک دور دراز کے اضلاع یا دوسرے صوبے میں رہتے ہیں تو مکمل تصدیق حاصل کرنے کے بعد ہم موبائل کو اسکے مالک کے ایڈریس پر کورئیر کر دیتے ہیں۔