بہاولنگر: سال 2024 کی دوسری قومی پولیو مہم کا آغاز  ہوگیا

23

بہاولنگر،26 فروری (اے پی پی ): بہاولنگر میں  سال 2024 کی دوسری قومی پولیو مہم کا آغاز  ہوگیا ہے، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے بتایا کہ پولیو 26 فروری تا 2 مارچ  جاری رہے گی، پولیو مہم میں 2562 موبائل، 136 فکس اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پولیو مہم میں 592575 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے، 2786 ٹیمیں 5 روز میں 100 فیصد ٹارگٹ پورا کریں گی۔

 ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے 5 سال سے کم عمر  بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلوائیں ۔