جیکب آباد،5 فروری(اے پی پی ): جیکب آباد میں عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں سب ڈویژن سٹی اور صدر سمیت شہباز ایئربیس کے اطراف والے اہم مقامات پر شہباز رینجرز حساس اداروں کے افسران اور پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔
فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی سٹی منیر احمد پھلپوٹو، ڈی ایس پی صدر سلطان احمد چانڈیو ، انچارج ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ سید شاہ جہاں شاہ ، ڈی ایس آر رینجرز ندیم احمد، ایس ایچ او تھانہ سٹی گلزار احمد برڑو ، ایس ایچ او تھانہ سول لائں محمد اسماعیل جکھرانی، ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ اعجاز احمد کوسو ، انچارج سی آئی اے جیکب شفیع محمد گولو، ایس ایچ او تھانہ آباد عابد حسین چانڈیو ، ایس ایچ او تھانہ مولاداد رضا محمد مزاری ، ایس ایچ او تھانہ بقا محمد بادل خان جکھرانی، انچارج 15 مددگار سید زوار حسین شاہ سمیت سب ڈویزن سٹی اور صدر کے افسران و جوانوں کی بھاری نفری نے فلیگ مارچ میں شمولیت کی۔
فلیگ مارچ کا آغاز 15 مددگار بیس سے ہوا جو شہر کے مختلف علائقوں نور واھ، ٹھل روڈ، شکارپور روڈ، اسپیشل فورس روڈ، فیضان مدینہ روڈ ، قائداعظم روڈ، ڈی سی روڈ، ہاسپٹل روڈ سمیت شہباز ایٸربیس کے ارد گرد والے علاقوں سے ہوتا ہوا بائے پاس کے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔
ترجمان جیکب آباد پولیس کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد عام انتخابات 2024 کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور عوام میں تحفظ کا احساس اور شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ ضلع جیکب آباد کی پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔