اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔58ٹنڈوالہ یار۔1 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار سید ضیا عباس شاہ57ہزار217 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی امیدوارراحیلہ مگسی 42ہزار587ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب48.47 فیصد رہا۔











