اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی ۔15 صحبت پور سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سلیم احمد 24 ہزار 619 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارلیمنٹیر ین کے امید وار محمد دوران 15 ہزار 997 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 42.35فیصد رہا۔











