خیبرپختوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 45 ایبٹ آبادفور سے آزاد امیدوار مشتاق احمد غنی کامیاب

84

 

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):خیبرپختوا اسمبلی کے حلقہ    پی کے 45 ایبٹ آبادفور سے  آزاد امیدوار مشتاق احمد غنی  50143 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے محمدارشد 27498  ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب    45.17 فیصد رہا۔