اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخواا سمبلی کے حلقہ پی کے 51 صوابی 3 سے آزادامیداوارفیصل خان 42269 ووٹ لیکر کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے توصیف اعجاز 23317 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 40.56فیصد رہا۔











