اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 2 چترال لوئیر سے آزادامیداوارفاتح الملک علی ناصر 28510 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سلیم خان 22995 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 55.45فیصد رہا۔











