اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-59 مردان ۔6 سے آزاد امیدوار طارق محمود آریانی 28 ہزار 349 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے محمد ہارون خان 14 ہزار 256 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 42.07 فیصد رہا۔











