اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-10 سوات ۔8 سے آزاد امیدوار محمد نعیم 21 ہزار 681 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے محمود خان 10 ہزار 537 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 29.45 فیصد رہا۔











