خیبر پختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

21

پشاور، 28فروری(اے پی پی): خیبرپختوانخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے، اسپیکر مشتاق غنی نے ان سے حلف لیا، آج کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 115 اراکین نے حلف اٹھایا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ کل ہوگی،نو منتخب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔