اسلام آباد/راولپنڈی ،8 جنوری ( اے پی پی ) : آج این اے 57 اور پی پی 19 میں پولنگ ڈے پر مختلف پولنگ سٹیشنوں کی صورتحال یہ ہے کہ عوام کی ایک بڑی تعداد مختلف پولنگ سٹیشنز پر اپنے حقِ رائے دہی کو استعمال کرنے کیلئے موجود تھی اور ووٹرز جس میں مرد ، خواتین اور نوجوان شامل ہیں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ،عوام کی بڑی تعداد جوش و خروش سے اپنا ووٹ دینے کیلئے پولنگ سٹیشنوں پر موجود رہی۔
اے پی پی سے بات کرتے ہوئے عوام کی اکثریت نے سکیورٹی کے انتظامات کو سراہتے ہوئے پولنگ کے عمل کو شفاف اور تسلی بخش قرار دیا۔











