کوئٹہ،28فروری (اے پی پی)جمعیت علما اسلام کے رکن اسمبلی دستگیر بادینی نے کہا ہے کہ روزگار، تعلیم، صحت،پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ نو شکی کے عوام کا شکرگزار ہوں ،انہوں نے ووٹ دیگر مجھے خدمت کا موقع دیا، ان کے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی اجلاس کے بعد” اے پی پی” سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا، رکن اسمبلی دستگیر بادینی نے کہا کہ نوشکی کی پسماندگی ختم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا ئے جائیں گے، سب سے پہلے لو گوں کو بنیادی سہولیات پانی،صحت، تعلیم فراہم کیا جا ئے گا۔
خصوصا ًبے روزگار نواجوانوں کو روزگار دیا جا ئے گا،اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کے لئے اسمبلی کے ہر فورم پر آواز اٹھا ونگا ،ضلع نوشکی کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،تعلیم کے بہتری کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھائے جائیں گے ،صحت اور پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے، نو شکی کے تمام ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ہو یا علاقے کے لو گوں کے پانی کا مسئلہ ہو ان کا حل کرنا اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔