سرگودھا؛تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ

23

سرگودھا، 20 فروری(اے پی پی):تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اقرا گرلز کالج سرگودھا اور سپیریئر گرلز کالج شاہ پور کے درمیان کھیلا گیا۔سپیریئر کالج شاہ پور کی ٹیم نے پہلے  بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 27 سکور کا ہدف دیا جبکہ اقرا گرلز کالج سرگودھا نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف مکمل کر تے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈائریکٹر سپورٹس روشن ضمیر کالرو نے کیا میچ کے امپائر کے فرائض محمد سرفراز اور عمران خان نے سر انجام دیئے جبکہ تھرڈ امپائر محمد وقاص بٹ تھے اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ روشن ضمیر کالرو نے آنے والی تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔