سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔57 مٹیاری ٹو سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار مخدوم فخر زمان کامیاب قرار

42

 

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ  پی ایس۔57 مٹیاری ٹو سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے  امیدوار  مخدوم فخر زمان  52ہزار 175 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔

  الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق   گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار سید جلال حسین شاہ44ہزار 873 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 52.80 فیصد رہا۔