سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 6 کشمور تھری سے امیدوار محبوب علی خان بجارانی کامیاب

18

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ  پی ایس6 کشمور تھری سے  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے  امیدوارمحبو ب علی خان بجارانی 86ہزار 365   ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے ۔

  الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے  امیدوارعبدالقیوم  9ہزار945 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب55.26 فیصد رہا ۔