اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس75 ٹھٹھہ 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار ریاض حسین شاہ شیرازی 80 ہزار 744 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار محمد ارشد میمن 6ہزار596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 39.21 فیصد رہا۔











