اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس86 ملیر 3سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار عبدالرزاق راجہ 15ہزار 17 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار محمد یعقوب 6ہزار633 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 39.34 فیصد رہا۔











