سکھر:عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پولنگ کے سامان کی فراہمی اور سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

11

سکھر،07فروری(اے پی پی):الیکشن کمیشن کے عملے نے ضلع سکھر میں عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پولنگ کے سامان کی فراہمی اور سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، ضلع سکھر کے کل 6 حلقوں کے 634 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

 ضلع سکھر کے دو قومی اور چار صوبائی حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 8 لاکھ 33 ہزار 561 ہے، این اے 200 پر کل چار لاکھ 57 ہزار 57 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جہاں 2 لاکھ 44 ہزار 331 مرد اور 2 لاکھ 12 ہزار 728 خواتین ووٹ کا حق استعمال کریں گی۔

 این اے 201 پر ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 501 ہے جن میں 2 لاکھ 1 ہزار 736 مرد ووٹرز ہیں جب کہ 1 لاکھ 74 ہزار 767 خواتین ووٹ کا حق استعمال کریں گی۔