سکھر: الیکشن کے عمل میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے

13

سکھر،07فروری(اے پی پی):634 پولنگ اسٹیشنز میں سے 166 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 220 پولنگ اسٹیشنز حساس، 557 پولنگ سٹیشن نارمل ہیں، جہاں سکیورٹی انتظامات کے لیے 5100 پولیس اہلکار اور 500 لیڈی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ رینجرز اور پاک فوج کے جوان بھی موجود رہیں گے، ضلع سکھر کے دو قومی اور چار صوبائی حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 8 لاکھ 33 ہزار 561 ہے۔