سکھر میں بھی شب برات کے حوالے سے عبادات و دعاﺅں کا خصوصی اہتمام

0

سکھر،25 فروری( اے پی پی ): شب برات نہایت عقیدت و احترام کیساتھ سکھر میں بھی منائی گئی۔صلوٰة تسبیح، خصوصی نوافل کی ادائیگی، گناہوں کی بخشش و مغفرت سمیت پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سکھر کی مختلف مساجد میں بعد نماز مغرب خصوصی نوافل سمیت صلوٰة تسبیح کی ادائیگی کی گئیں، شب برات کے اجتماعات میں لوگوں کی کثیر تعداد نے اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی بخشش و مغفرت سمیت پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔