سکھر،22فروری(اے پی پی)ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024کا معرکہ 24 فروری کو سجے گا۔ وکلاءالیکشن کے جمہوری عمل میں نائب صدرات، فنانس سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری سمیت دیگر ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں پر پولنگ ہوگی ،جبکہ صدر اور جنرل سیکرٹری کے اہم دو عہدوں پر بلا مقابلہ صدر قربان ملانو اور جنرل سیکرٹری آنچر خان گبول منتخب ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں کہا کے بار میں اچھی ایکٹیوٹیز نظر آئینگی بار اور بنچ کے درمیان عزت اور وقار کا رشتہ قائم رہے گا ،بلا مقابلہ منتخب ہونے پر ہائی کورٹ بار سکھر کے میڈیاکوآرڈی نیٹر عبدالرحیم مہر سمیت تمام سینئر و جونیئر وکلا ءنے نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کے وہ وکلاءبرادری کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرینگے۔