سکھر،24فروری(اے پی پی)ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024ءمیں تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
منتخب ہونے والوں میں صدارت کے لئے قربان ملانو، جنرل سیکرٹری کیلئے آچر خان گبول، نائب صدر فیروز الدین شیخ، جوائنٹ سیکرٹری محمد علی دایو، خزانچی کیلئے نذید احمد جونیجو بلامقابلہ منتخب قرار پائے جبکہ ایم ایم سی کیلئے الطاف حسین ہسبانی، امین الدین خاص خیلی، عبدالستار شر، دانش عثمان غنی میمن، خمیسو خان رند، طالب حسین لاشاری اور فرزانہ بھٹی کو بھی بلامقابلہ منتخب کیا گیا جبکہ میڈیا کوآرڈی نیٹر کیلئے عبدالرحیم مہر کا نام لیا جارہا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب بلامقابلہ صدر قرنان علی ملانونے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ بار میں صحت مندانہ سرگرمیاں نظر آئیں گی، انہوں نے کہا کہ باراور بینچ کے درمیان عزت و وقار کا رشتہ قائم کریں گے۔
بلا مقابلہ سینئر و جونیئروکلاءنے نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہا پہناکر انہیں مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ وکلاءبرادری کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔