صوبائی اسمبلی بلوچستان کا اجلاس ، 57 نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھالیا

7

کوئٹہ،28فروری (اے پی پی)صوبائی اسمبلی بلوچستان کا اجلاس سینئر رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی کے زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھالیا۔

الیکشن کے دوران دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پربلوچستان اسمبلی میں پینل آف چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب اراکین بلوچستان اسمبلی کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

بلوچستان اسمبلی کے 57 اراکین نے حلف اٹھالیا جبکہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیاگیا بلوچستان اسمبلی میں کل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔

کاغذات نامزدگی کل دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔نومنتخب اراکین میں سے جام کمال،صادق سنجرانی،سرفراز بگٹی،اختر مینگل،اسمبلی نہیں آئے تھے۔