صوبائی دارالحکومت لاہور میں عام انتخابات 2024 ء میں  سیاسی گہماگہمی اپنے عروج پر  

8

لاہور، 8 فروری ( اے پی پی ): صوبائی دارلحکومت لاہور ہمیشہ سے ہی پنجاب کی سیاست کا مرکزو محور رہا ہے اور اس بار عام انتخابات 2024 ء میں بھی سیاسی گہماگہمی اپنے عروج پر ہے ۔ پنجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی عام انتخابات کا پنڈال سج چکا ہے اور نامور سیاسی شخصیات اپنے ووٹ بینک سے اپنی مقبولیت دکھانے کے لیے تیار ہیں ۔عام انتخابات 2024ء میں لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر مختلف سیاسی مخالفین مدمقابل ہیں۔صوبائی دارلحکومت لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقوں میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6765089ہے جبکہ کل  266امیدوار مدمقابل ہیں ۔