ضلع خیبر میں مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

17

پشاور، 21فروری(اے پی پی): ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار باچا خان چوک میں بدھ  کو مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب کا اہتمام مقامی نوجوانوں نے کیا ۔شرکاء نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پشتو زبان کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشتو زبان پختون قوم کی بہادری اور امن کا نشان ہے اس لئے سکولز و کالجز میں پشتو زبان کے حوالے سے ترغیب دی جائے کیونکہ پشتو زبان پختون قوم کے لئے ایک تاریخی مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔