قصور، 06 فروری (اے پی پی):عام انتخابات میں ضلع قصورمیں صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں پر الیکشن ہوگا جہاں کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 22لاکھ 46ہزار713 ہے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرقصور تنویراحمدخاں نے“اے پی پی نیوز” کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 175(I)میں سے جنرل الیکشن 2024ء کیلئے کل 24امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر7 جبکہ 17آزاد امیدوار ہیں،حلقہ میں کل پولنگ سٹیشن کی تعداد131ہوگی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 176(II)میں سے کل 19امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر8امیدوار جبکہ 11آزادامیدوار ہیں،حلقہ میں کل پولنگ سٹیشن کی تعداد135ہوگی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 177(III)میں کل 25 امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر8امیدوار جبکہ 17آزادامیدوار ہیں، حلقہ میں کل پولنگ سٹیشن کی تعداد174 ہوگی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 178(IV)میں سے کل 22امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر 5امیدوار جبکہ 17آزادامیدوار ہیں،حلقہ میں کل پولنگ سٹیشن کی تعداد150ہوگی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 179(V)میں کل 15 امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں 7آزادامیدوار ہیں،حلقہ میں کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد147ہوگی۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 180(VI)میں سے کل 26امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں 19آزادامیدوار ہیں،حلقہ میں کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد156 ہوگی۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 181(VII)میں کل 18 امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں سیاسی جماعتوں کے 7 جبکہ 11آزادامیدواروں میں مقابلہ ہے،حلقہ میں کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد152 ہو گی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 182(VIII) سے جنرل الیکشن 2024ء کیلئے کل 23امیدوارحصہ لے رہے ہیں ،17آزادامیدوارہیں،حلقہ میں کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد169ہوگی۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 183(IX) سے کل 20امیدوارحصہ لے رہے ہیں جن میں سیاسی جماعتوں کے 7 جبکہ 13آزادامیدوار مقابلہ میں ہیں،حلقہ میں کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 152ہوگی۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 184(X) سے کل 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں 13آزادامیدوار ہیں،حلقہ میں کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 153ہوگی۔