اسلام آباد، 23 فروری(اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جمعہ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہم آج اپنے فارم 45 لائے ہیں ۔ اب عدالتوں نے ثابت کرنا ہے کہ کس کے فارم 45 اصلی ہیں؟
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی میدان میں ہمارے سے لڑیں اداروں سے نہ لڑیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ میں جاکر جھوٹ بولتے ہیں کہ ابھی تک ٹربیونل قائم نہیں ہوا اس لئے فیصلہ روکا جائے۔ حالانکہ اسلام آباد میں ٹربیونلز بننے کے بعد باقی عدالتیں کیس نہیں سنتیں،جب اسلام آباد ہائیکورٹ کو پتہ چلا تو انہوں نے اپنے فیصلے میں پھر واضح کیا۔ اس طرح انہوں نے جھوٹ بول کر ہمارے نوٹیفیکیشنز معطل کروائے۔