عارف والا : یوم یکجہتی کشمیر پر اسسٹنٹ کمشنر کی زیر قیادت ریلی

39

عارف والا،05 فروری(اے پی پی ):ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح عارفوالا میں بھی 5 فروری  یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں  اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا ملک محمد افضل کی زیر قیادت  بلدیہ ٹاؤن ہال عارفوالا سے ریلی نکالی گئی۔ریلی میں   شرکاء نے پینا فلیکس اٹھا رکھے جن پر کشمیریوں کی حمایت میں تحریریں درج تھیں۔

 ریلی  مختلف راستوں سے گزر کر  جناح چوک میں پہنچی جہاں پر  اسسٹنٹ کمشنر عارف والا ملک محمد افضل نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑ ہیں۔

 ریلی کے شرکاء نےکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگائے، ریلی کے شرکاء کی جانب سے کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور عزم کیا گیا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے آزادی تک احتجاج جاری رہیگا۔