عام انتخابات 2024،حلقہ این اے 46 میں پریذائیڈنگ آفیسر کی اے پی پی سے گفتگو

20

اسلام آباد، 08فروری(اے پی پی): عام انتخابات 2024 میں پولنگ کے عمل کے دوران حلقہ این اے 46 میں پریذائیڈنگ آفیسر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور خاص طور پر خواتین کی بڑی تعداد نے پولنگ کے عمل میں شرکت کی۔

انھوں نے کہا کہ لوگوں کی سہولت کے لیے الیکشن کمیشن نے بہترین انتظامات کیے ہیں اور گھریلو خواتین کے علاوہ بزرگ شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

عام انتخابات موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔