اسلام آباد، 11 فروری ( اےپی پی):این اے 49 سے کامیاب امیدوار شیخ آفتاب کے بھتیجے دانیال شیخ اپنے وکلا سمیت اتوار کو یہاں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔ اس موقع پر دانیال شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کوڈ اف کنڈکٹ کے مطابق آر او اٹک نے معتدد بار میجرریٹائرڈ طاہر صادق کو بلایا مگر آزاد امیدوار میجرریٹائرڈ طاہر صادق نہیں آئے ،جس کے بعد آر او اٹک نے ریکارڈ کے مطابق فارم 47 جاری کیا ہے۔
دانیال شیخ نے کہا کہ آزاد امیدوار میجرریٹائرڈ طاہر صادق، آر او آفس پیش ہوں،مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار شیخ آفتاب بھی آر او آفس آ جائیں گے۔ میجر ریٹائرڈ طاہر صادق اپنے فارم 45 لے آئیں اور ہم بھی آر او کو اپنے فارم 45جمع کروا دیں گے،دونوں امیدواروں کی موجودگی میں آر او آفس میں فیصلہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آزاد امیدوار میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے معتدد بار آر او آفس آنے کی یقین دہانی کروائی مگر وہ آر او آفس میں پیش نا ہو سکے۔
دانیال شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج آر او اٹک کو میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کو دوبارہ بلانے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے کوڈ اف کنڈکٹ کے مطابق آر او اٹک نے معتدد بار میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کو بلایا مگر آزاد امیدوار میجر ریٹائرڈ طاہر صادق آنے کو تیار نہیں تھے۔جس کے بعد آر او اٹک نے ریکارڈ کے مطابق فارم 47 جاری کیا ہے۔