عام انتخابات 2024؛ساہیوال  کے 5معذور افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

19

ساہیوال، 08  فروری(اے پی پی): ساہیوال کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر خاتون سمیت 5 معذورافراد نے اپنے ووٹ کاسٹ کر لئے ہیں  ۔

ساہیوال کے حلقہ پی پی198  پولنگ سٹیشن 175 پر معذور افراد رمضان ،اکرام الحسن نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ بینائی سے محروم فتح محمد، بزرگ خاتون  اور  نواحی گاوں میں بھی ایک معذور شخص نے  ووٹ کو ایک قومی فریضہ سمجھ کر  کاسٹ کیا  اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔