عام انتخابات 2024؛ الیکشن سٹی نتائج اکھٹے کرنے  کیلئے  متحرک، خصوصی سکرین  پر دکھائے جائیں گے

22

 

اسلام آباد،8 جنوری (اے پی پی ): الیکشن کمیشن  میں قائم   الیکشن سٹی میں8 فروری 2024 ءکو منعقدہ انتخابات کے حوالے سے صوبہ خیبرپختونخوا، سندھ ، بلوچستان ، پنجاب اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈیسک بنائے گئے ہیں جن سے سرکاری طور پر نتائج موصول ہوں گے۔

 الیکشن سٹی میں نتائج منظر عام پرلانے کے حوالے سے خصوصی سکرین نصب کی گئی ہے جس سے تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سرکاری نتائج سامنے آئیں گے ،الیکشن سٹی میں خصوصی ڈیسک سے نتائج کا اعلان حتمی ہوگا اس لئے تاحال ابھی تک کسی بھی حلقہ کے سرکاری نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔