عام انتخابات 2024؛ حلقہ این اے41   لکی مروت، کل ووٹ 5لاکھ 16ہزار 

72

اسلام آباد،02 فروری (اے پی پی):  2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے41 لکی مروت میں ووٹروں کی کل تعداد   516745 ہے۔اس میں مرد ووٹروں کی تعداد  277583ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد  239162ہے۔

ان ووٹروں کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر409 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے لئے146 اور خواتین کے لئے 135پولنگ سٹیشنز مخصوص ہیں جبکہ باقی 128پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1289ہے جن میں 737 مردوں کے لئے اور 552خواتین کے لئے ہیں۔