اسلام آباد،یکم جنوری(اے پی پی) : عام انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کے حلقہ این اے69منڈی بہاؤ الدین 2 میں ووٹروں کی کل تعداد 601901 ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 325897 ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 276004ہے ۔
ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 377سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 65خواتین کے لیے اور 65مردوں کے لیےمخصوص ہیں جبکہ باقی 247پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1255ہے جن میں 657مردوں کے لیے اور 598خواتین کے لیےہیں۔