اسلام آباد،03 فروری(اے پی پی) : عام انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کے حلقہ این اے160 بہاولنگر 1میں ووٹروں کی کل تعداد 1877333 ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 1026003 ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 851330 ہے ۔
ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر1339 سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں 258خواتین کے لیے اور 281مردوں کے لیےمخصوص ہیں جبکہ باقی 800پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 4171ہے جن میں 2266مردوں کے لیے اور 1905خواتین کے لیےہیں۔











