عام انتخابات  2024: پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا

1

اسلام آباد،08 فروری (اے پی پی): عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی  کا عمل شروع  ہو گیا ہے۔ پولنگ   مقررہ وقت پر صبح آٹھ بجے  شروع ہوئی اور بناء کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی ۔  پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی پولنگ سٹیشن کی حدود میں موجود ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہے ۔

پولنگ کے دوران ملک بھر میں  سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے جبکہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے جوش و جذبے سے حصہ لیتے ہوئے اپنی قومی ذمہ داری کو پورا کیا اور  ووٹ  کاسٹ کیا ۔