عام انتخابات 2024 کیلئے حلقہ این اے 58 چکوال میں 459 پولنگ اسٹیشن قائم

21

اسلام آباد،یکم فروری(اے پی پی) : عام  انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کے حلقہ این اے 58 چکوال میں ووٹروں کی کل تعداد 594008 ہے، اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 300406ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 293602ہے ۔

ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 459 اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 129خواتین کے لیے اور129  مردوں کے لیےمخصوص ہیں جبکہ باقی 199پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1331ہے جن میں686مردوں کے لیے اور 645خواتین کے لیےہیں۔