فیصل آباد،21 فروری (اے پی پی ): ویمن یونیورسٹی کی جانب سے یونیورسٹی میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ،آگاہی واک میں پنجابی زبان کو سکول و کالجز میں رائج کرنے پر زور دیا گیا ۔
واک میں شریک افراد نے پنجابی زبان کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے ،واک کے شرکاءکا کہنا تھا کہ ہماری نسلوں کو پنجابی زبان پڑھانا اور سکھانا نا گزیر ہو چکاہے ،دوسرے صوبوں کی مانند پنجاب میں بھی مادری زبان میںتعلیم دی جائے ،شرکاءکے مطابق پنجابی زبان کو بھی بھولنا ماں کو بھولنے کے مترادف ہے ،انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ طلبہ کو پہلی جماعت سے ہی پنجابی زبان کو لازمی قرار دیا جائے ۔