قلعہ سیف اللہ بم دھماکہ ،پانچ شدید زخمیوں کو حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ پہنچا دیا گیا

36

کوئٹہ،07 فروری(اے پی پی)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر قلعہ سیف اللہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ پہنچا دیا گیا ۔

پانچ شدید زخمی افراد کو علاج کے لئے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ،اس موقع پر پی ڈی ایم اے اور سی ایم ایچ کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہیلی پیڈ سے زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیاگیا۔