قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔29 پشاور 2 سے آزاد امیدوار ارباب عامر ایوب  68 ہزار 792 ووٹ لے کر کامیاب

27

اسلام آباد،10فروری(اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے۔29 پشاور 2سے آزاد امیدوار ارباب عامر ایوب  68 ہزار 792  ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ثاقب اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 39.72فیصد رہی ۔