اسلام آباد،10فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔259 کیچ سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار ملک شاہ 40 ہزار778 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق نیشنل پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر عبدالمالک 22 ہزار298 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 38.19 فیصد رہا۔