قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔17  ایبٹ آباد ۔2 سے آزاد امیدوار علی خان جدون 97 ہزار 177ووٹ لے کر کامیاب

15

اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 17  ایبٹ آباد ۔2 سے آزاد امیدوار علی خان جدون 97 ہزار 177ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محبت خان 44 ہزار 522ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 44.37 فیصد رہا۔