اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔108 جھنگ۔ ون سے آزاد امیدوارمحمدمحبوب سلطان ایک لاکھ69 ہزار 578 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےامیدوار مخدوم سید فیصل صالح حیات ایک لاکھ 34 ہزار170ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب59.32فیصد رہا۔











