لاہور، 25 فروری (اے پی پی): نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران محسن نقوی نے گورنر پنجاب کو نگراں سیٹ اپ کی 13 ماہ کی کارگردگی سے آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے عوامی فلاحی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کو سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ نگران کابینہ نے عوامی خدمت، شفافیت اور گورننس کی اچھی مثال قائم کی ہے۔