ملتان ڈویژن کی پہلی خاتون کمشنر مریم خان کی تعیناتی کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

109

ملتان 23 فروری (اے پی پی ):ملتان ڈویژن کی پہلی خاتون کمشنر مریم خان کی تعیناتی کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر افسران سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہحکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے۔اولیاء کرام کی دھرتی میں تعیناتی اعزاز کا باعث ہے۔ملتان ڈویژن کے باسیوں کی خدمت کرنے کا عزم لیکر عہدہ سنبھالا ہے ڈویژن کے مسائل کے حل بارے عملی اقدامات کرونگی۔ کمشنر آفس کے دروازے جائز کاموں کیلئے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرٹ پر شہریوں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے۔کرپشن اور سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کی لئے مثالی اقدامات کریں گے۔ڈویژن میں بہترین صفائی،بیوٹیفکیشن پر کام کیا جائے گا۔انفراسٹرکچر کی بحالی ،صحت و تعلیم پر خصوصی فوکس ہوگا۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عبدالجبار ، ایڈیشنل کمشنر ریونیو ارشد گوپانگ، ایڈیشنل کمشنر اشتمال رانا اخلاق، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل مہر ساجد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ارم سلیمی موجود تھیں۔