اسلام آباد، 23 فروری(اے پی پی): آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلودرہا۔ اس دوران مالم جبہ میں03ملی میٹر اور کوٹلی میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ مالم جبہ میں01انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں منفی18، کالام منفی 13، استور منفی 09، اسکردومنفی07، گوپس، ہنزہ، مالم جبہ منفی 05، بگروٹ اورکوئٹہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔