اسلام آباد، 26 فروری (اے پی پی ): قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قائم سہولت سینٹر میں نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق آج نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی عبدالعلیم خان، مصطفیٰ محمود، امیر علی شاہ جیلانی، شہریار خان مہر، میاں اظہر، شرمیلہ فاروقی اور سردار علی گوہر مہر نے اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کروایا۔
قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنا اور ممبران قومی اسمبلی کا کارڈ جاری ہونا ضروری ہے۔
نو منتخب معزز ممبران قومی اسمبلی سے درخواست ہے کہ افتتاحی اجلاس سے قبل اپنی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کروائیں۔