اسلام آباد،22فروری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ جمعرات کو ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کے راہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گورنر سندھ و متحدہ قومی موومنٹ کے راہنمائوں نے وزیراعظم کی قیادت میں نگران حکومت کے ملک کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔