لاہور،6 فروری ( اے پی پی): نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37ویں چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو 3سال کیلئے چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کے بعدنو منتخب چیئرمین محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور تزئین وآرائش کے کام کا معائنہ کیا۔
نو منتخب چیئرمین کی قذافی سٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی آفس آمد،چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی سلمان نصیر اور چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ کی ملاقات وہاب ریاض اور عامر میر بھی اس موقع پر موجود تھے۔نومنتخب چیئرمین محسن نقوی کو پی سی بی کے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔











